اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپلومیٹک انکلیو پولیس نے شہریوں کو جعلی بینک واچر بناکر دینے والے گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر ارکان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان ویزہ کے حصول کے لئے آنے والے سادہ لوح شہریوں کو فیس ادائیگی کے بہانے جعلی بینک واچر بنا کر دیتے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس سکیورٹی ڈویژن محمد سر فراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ سفارت خانوں ،اہم سرکاری عمارات اور ریڈزون کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق ایمر جنسی ہیلپ لائن "پکار"15-پر اطلاع دیں۔