لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے گزشتہ روز گڈ فرائیڈے منایا اور کل ایسٹر منائے گی۔ اس حوالے سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہوں گی۔ اس ضمن میں رات کو شہر بھر کے گرجا گھروں میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد ہوگا۔ ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے۔ اسے موت پر زندگی کی فتح سے تعبیر کیا جاتا ہے۔