لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ پارٹی انفارمیشن سٹرٹیجی اینڈ پالیسی ونگ قائم کرنے جا رہے ہیں، نفارمیشن بیورو کی تحصیل سطح تک تنظیم نو کریں گے۔ وہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سبط حسن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اختر چھوکر، جنید ڈوگر، عبدالرحمن رحمانی، منصور کٹاریہ، مہتاب سومرو، اسفند ملک، ابو صبور، مسلم، حسین، نسیم صابر، بشارت علی، مدثر شاکر، عمر ایاز شریک تھے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ سرگرم لڑکوں کو مدر ونگز میں ایڈجسٹ کریں گے۔