لاہور(نیوز رپورٹر) مالی سال 2025-26 کیلئے مجوزہ اوسط تعین شدہ قیمت 2,485.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا تقریباً 51 فیصد حصہ مہنگی آر ایل این جی گیس کو سسٹم گیس کے صارفین کو فراہم کرنے کی مد میں ہے۔ اس تبدیلی کی بنیادی وجہ (آر ایل این جی) کے مقررہ حجم کی بجلی کے شعبے میں کھپت میں کمی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کھپت میں کمی بھی اس تبدیلی کا سبب بنی ہے کیونکہ حکومت کی پالیسی کے تحت ان پلانٹس کو نیشنل پاور گرڈ پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ پاور کی پیداواری صلاحیت کا بہتر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔ قیمت میں اضافے کا مزید 39 فیصد حصہ لیٹ پیمنٹ سرچارج (LPS) کی مد میں بنتا ہے جو کہ گیس سیکٹر کے واجبات (سرکلر ڈیٹ) پر لاگو ہوا ہے۔