کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم بی ایل اے کادہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ،دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کے لئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔محمد شفیع دہشت گرد بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی ملک سے کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن