لاہور(نامہ نگار)ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کی ٹریننگ کا چوتھاروز سینٹرل پولیس آفس میں منعقد کیا گیا۔کورس کے دوسرے مرحلہ میں لاہور ، راولپنڈی اور ملتان کے ٹریفک آفیسرنے شرکت کی۔ڈی آئی جی ویلفیئر اور فنانس غازی صلاح الدین نے فنانس اور سرکاری بجٹ کے استعمال کے متعلق خصوصی لیکچر دیااور کہا کہ پولیس کو فراہم کردہ بجٹ ایک سرکاری امانت ‘ آپ نے پوری ایمانداری سے استعمال کرنا ہے،ویلفیئر کی رقم کو فورس کی فلاح اور ویلفیئر پر پوری ایمانداری سے خرچ کرنا ہے۔لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ٹریفک افسران نے موجورہ ٹریفک نظام میں اصلاحات کے حوالے تجاویز پیش کیں۔