پارٹی کے مخلص کارکنوں کو آگے لائینگے:علی طارق چیمہ

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے سابق ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پی پی 132، تحصیل اور سٹی میں تنظیم نو کرینگے، پارٹی کے مخلص اور فعال کارکنوں کو آگے لائینگے، ہمارے مخلص کارکن ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،مسلم لیگ ن سمندر ہے،اپنے مفادات کیلئے اس میں آنے اور جانے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،کسی کو پارٹی میں آنے سے نہیں روکا جاسکتا،وہ علی آباد میں اپنے ڈیرہ پر پریس کانفرنس کر رہے تھے، اس موقع پر یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی، مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر میاں اعظم شریف، نائب صدر عامر جاوید ہاشمی، یوتھ ونگ سٹی کے صدر ملک ماجد علی،علی اشرف واہلہ و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن