ایل پی جی ڈیلرز کی  من مانیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

خانیوال (جنرل رپورٹر)ایل پی جی ڈیلرز کی من مانیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا‘اوور چارجنگ‘سرکاری ریٹ کی دھجیاں‘ایل پی جی 350روپے فی کلو میں فروخت کرنے لگے ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات کے باوجو د ضلعی انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے شہر ی مہنگے داموں ایل پی جی کی خریداری کرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن