راولپنڈی (اپنے ستاف رپورٹرسے)صوبہ میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ پنجاب میں کپاس کی بحالی کو چیلنجنگ ٹاسک کے طور پر لیا جارہا ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت میں کاشتکاروں کا بھرپور تعاون قابل ستائش ہے۔تاریخ میں پہلی بار کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے بھرپور انداز میں مہم جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی اگیتی کپاس کے ہدف کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔