اے سی حضرو عائشہ بدر کا روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ جاری 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایت کی روشنی میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر روزانہ کی بنیاد پر تحصیل حضرو کے مختلف دیہات اور حضرو سٹی میں پرائس انسپکشن کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش مہنگے داموں بیچنے والوں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر 70 ہزار روپے جرمانے عائد کیے اور 5  دوکانداروں کو حوالہ پولیس بھی کیااور تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی شخص سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیاء  فروخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر مینا بازار حضرو کا بھی وزٹ کیا تجاوزات کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے ہم نے تمام پرائس مجسٹریٹ فیلڈ میں متحرک کیے ہوئے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو جتنا ہوسکے ریلیف ملے۔،دوکانداروں کو  خودساختہ مہنگائی کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن