مردان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے حکومتیں جادو سے نہیں بلکہ اللہ کے کرم ،مدینہ کی ریاست کے اصولوں اور کارکردگی سے چلتی ہیں۔مریم نواز نے اپنی محنت سے پنجاب کو دلہن کی طرح سجادیا ہے۔ خیبرپی کے سے نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دیں تو باقی کچھ نہیں رہے گا وہ ہی اس ملک کے حقیقی خیر خواہ ہے وہ مردان میں لیگی رہنما حاجی خان اکبر آفریدی کی رہائشگاہ پر پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔کپٹین صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو صرف اس لیے نااہل کیا گیا کہ وہ پاکستان زندہ باد کہتا ہے لیکن 40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔ عمران خان نے اپنے دور میں کشمیر کا سودا کیا اور پاکستان کو کمزور کیا جو کام بھارت آج تک نہیں کر سکا وہ 9 مئی کو عمران خان اور اس کے حواریوں نے کر دکھایا۔