آرمی چیف کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کی مکمل تائید کرتا ہوں: کنڈی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں ملک و قوم کے مفادات سے متعلق جس عزم اور بصیرت کا اظہار کیا گیا، میں اس کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانی واقعی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کے نظریاتی تشخص کی بھی امین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن