ملک ترقی کی طرف گامزن،عوامی خوشحالی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی:رانا تنویر 

فیروزوالہ( نامہ نگار )وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معاشی  اشارئیے بہتر ہورہے ہیں جس پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی آج پاکستان کی معیشت کی بحالی پراطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔ قومی صنعتکاروں اور ٹریڈرز کا معیشت کی بحالی پر مطمئن ہونا حکومتی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ ملک اب تیزی سے دن بدن بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی ترقی و عوامی خوشحالی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔ حالیہ دہشت گردی کی لہر بھی اس قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ کوٹ پنڈی داس انٹر چینج کی تعمیر سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور اس سے شیخوپورہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ پنڈی داس انٹر چینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق انور،ارکان صوبائی اسمبلی رانا طاہر اقبال، پیر سید اشرف رسول، نواز لیگ کے دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن