شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے ضلعی صدر حافط عبدالرحمن مدنی ،جنرل سیکرٹری حافظ محمدنعیم ربانی نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے سانحہ کی شدید مذمت اور واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں اور مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردو ں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم متزلزل نہیںہوسکتی پاکستان دہشت گردی کی شکار ریاست ہے مگر پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے کیونکہ پاک فوج ہماری جغرافیائی سرحدوں کی امین بن کر کام کررہی ہے سیکورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی بدولت ہی ملک دشمن قوتیں پاک وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل کئی بار سوچتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر حافظ بابر سلفی، حافظ عبدالوہاب ودیگربھی موجودتھے ان رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے واقعات میں دوسرے نمبر پر ہے جو کہ ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔