راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آرڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے محلہ راجہ سلطان روڈ پر غیر مجاز کمرشل املاک کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس آپریشن کے دوران دکانوں اور پلازوں سمیت 20 جائیدادوں کو غیر قانونی اراضی کے استعمال، منظور شدہ بلڈنگ پلانز اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا سر بمہر کی گئی جائیدادوں میں گودام، غنی کلینک، رزاق آٹوز، ماشا اللہ کیانی سٹور، شیڈ، ہاس پراپرٹی، رضوان ٹیلر، اویس کریانہ سٹور، سبزی شاپ، وجاہت کلینک، شفیق متو، نفیس ٹینٹ سروسز اینڈ شہزاد ہومیو، پراپرٹی نمبر NW-40/22، مامرتی ملہا سٹور، کوئلہ سٹور، رمیز بو ، مکہ جنرل سٹور اور العباس میڈیکل سٹور شامل ہیں ترجمان آرڈی اے کے مطابق جائیدادوں کے مالکان منظور شدہ بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ آر ڈی اے کی جانب سے متعدد نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود ان پراپرٹیز کے مالکان نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کی اور قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا۔ جائیدادوں کو مطلوبہ منظوری اور این او سی کے بغیر غیر قانونی تجارتی اداروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل ان جائیدادوں کے مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے نوٹس بھیجے گئے تھے۔