پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا معاملہ، ایف اے ٹی ایف کا حالیہ دورہ کامیاب قرار

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تکنیکی ٹیم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر دورہ اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جنہیں پاکستان نے کامیاب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا حالیہ دورہ مبینہ طور پر کامیاب رہا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اہداف کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم نے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں کیں۔حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم نے تمام نکات پر متعلقہ اداروں سے تفصیلی گفتگو کی۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نقطۂ نظر سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا دورہ کامیاب رہا۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کا محور پاکستان کی انسدادِ منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کیلئے اصلاحات کی پائیداری کی توثیق کیلئے پاکستان کے اعلیٰ سطحی عزم کا جائزہ لینا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کے ذیلی ادارے ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) نے پاکستان کی درجہ بندی اپ گریڈ کردی جس کا حتمی فیصلہ رواں برس اکتوبر میں کیا جائے گا۔ایشیا پیسفک گروپ نے گزشتہ ماہ ایکشن پلان پر چوتھی تکنیکی تعمیل کی رپورٹ جاری کردی۔ جولائی 2022 کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی اپ گریڈ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر اچھی پیشرفت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن