لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سول جج کی بیوہ کاسپیشل جوڈیشل الاوٗنس روکنے کیخلاف درخواست خارج کردی، فاضل عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل جوڈیشل الاوٗنس کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،سول جج بطور او ایس ڈی کام کرتے رہے ہیں،او ایس ڈی کوالاوٗنس نہیں دیا جا سکتا۔