پاکستان سے شکست کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، بھارتی اسپنر ورون چکرا ورتھی کا انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں انہوں نے کہا کہ وہ بہت امیدوں کے ساتھ اس میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے لیکن پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست نے نہ صرف انہیں بلکہ پوری بھارتی ٹیم کو شدید دباؤ میں ڈال دیا میچ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 33 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے اس شکست کے بعد انہیں دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جن میں انہیں بھارت واپس نہ آنے کی ہدایت دی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ورون چکرا ورتھی کے مطابق جب وہ ایئرپورٹ سے واپس جا رہے تھے تو کچھ افراد موٹر سائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے رہے یہی نہیں بلکہ کئی دنوں تک نامعلوم افراد ان کے گھر کے قریب آ کر انہیں تلاش کرتے رہے جس کی وجہ سے بعض اوقات انہیں چھپنا بھی پڑا انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ صورت حال ان کے لیے انتہائی خوفناک تھی اور اس دباؤ نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا واضح رہے کہ 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ مقابلوں میں شکست دی تھی اس میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابلِ شکست نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا بھارت میں یہ شکست کسی بڑے صدمے سے کم نہیں تھی جس کے بعد بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کھلاڑیوں کو دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا

ای پیپر دی نیشن