قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت ) پولیس تھانہ اے ڈویژن نے کارروائی کرتے ریاض احمد کو گرفتار کر کے 50 فلیور شیشہ اور 15 لیکوڈ برآمد کر لئے،ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن کی ہدایت پر اے ایس آئی محمد شبیر نے پیرووالاروڈ قصور میںکارروائی کرتے سرعام شیشہ فلیور فروخت کرنے والے ملزم ریاض احمد سے فلیور شیشہ اور لیکوڈ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔