خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے ان ایکشن،محرم الحرام کے جلوس کے راستے میں مین جی ٹی روڈ پر تما م گڑھے پر کردئیے گئے۔آنے جانے والے تمام زائرین کو ہرممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ایس ڈی او ہائی وے شعیب کا عزم،ملک بھر کی طرح خانقاہ ڈوگراں میں بھی یوم عاشور کے سلسلہ میں تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او شعیب علی نے سب انجینئر مدثر شریف بھٹی اور سی او ٹاؤن کمیٹی رانا اسلم کے ہمراہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے مین جی ٹی روذ روٹ کا دورہ کیا۔