گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کنٹرولرامتحانات گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون پروفیسر ڈاکٹرجعفرعلی ریٹائرڈ ،پروقار تقریب میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شعبہ زوالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جعفرعلی ریٹائرڈ ہوگئے۔ان کے اعزاز میں کالج ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر نذیراحمد نے کی۔تقریب کے منتظم چیئر مین تقریبات کمیٹی ڈاکٹر نبی احمد نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔