اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ناقص تفتیش کے باعث تفتیشی افسر پرسخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ تم جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزم بری ہو جاتے ہیں، جب ملزم بری ہوتے ہیں لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔ دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی،ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو اسکا فائدہ پہنچایا گیا۔