لاہور (نیوز رپورٹر) آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک سرد تاثیر کا حامل پھل ہے اس میں وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت کئی غذائی اجزا کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ جبکہ دیگر اجزا میں وٹامن بی، رابوفلادین، نیاسین، وٹامن سی، کیلشیم، آئر ن فاسفورس، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس بھی شامل ہیں۔ 100 گرام آڑو جسم کو 45 کیلوریز مہیا کرتا ہے۔ اطلبا کے مطابق آڑو جلد کو صحت مند بناکر اس کی رنگ نکھارتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے میں مفید پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وٹامن اے سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کینسر سے بچاﺅ میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ 80 فیصد سے زائد پانی اور ڈائٹری فائبر کی بھرپور مقدار کی وجہ سے وزن پر قابو پانے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی بہترین خیال کئے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین اسے قبض کشا پھل قرار دیتے ہیں جبکہ یہ جسم میں غدود اور رسولیوں کی پیداوار کو روکنے میں بھی معاون جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کثرت سے اس کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے جوڑوں کا درد بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔