سکرین پر جتنا سنجیدہ نظر آتا ہوں اتنا ہوں نہیں


عنبرین فاطمہ 
اداکار’’ عثمان مختار‘‘  جنہوں نے ڈرامہ سیریل ’’ ہم کہاں کے سچے تھیــ‘‘ میں ماہرہ خان کے مقابلے میں کردار ادا کیا تھا ، وہ زیادہ تر سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں دوسری طرف ان کی اہلیہ زنیرہ انعام جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ شاید وہ شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ عثمان مختار نے گلابو فلم بھی پرڈیوس کی مزید اس حوالے سے انکے کیا ارادے ہیں ایسے دیگر سوالات کا جواب لینے کیلئے نوائے وقت نے گزشتہ دنوں اداکار عثمان مختار اور ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان سے خصوصی انٹرویو کیا ۔ انٹرویو میں ہونے والی باتیں کچھ یوں ہیں۔عثمان مختار نے کہا کہ میں نے اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے فلم گلابو بنائی ہے یہ ایک ہاررمووی ہے اور ہارر مویز کو  ہمارے ہاںکم بنایا جاتا ہے ۔ اس کو پاکستان اور انڈیا میں اس طرح سے اہمیت نہیں دی جاتی جس طرح سے بالی وڈ میں دی جاتی ہے۔ میں چونکہ بچپن سے ہی ہارر فلمیں دیکھ رہا ہوں لہذا مجھے ہارر فلم بنانے کا شوق تھا لہذا گلابو بنا لی ۔ اسکا جس طرح سے ریسپانس ملا ہے اس پر میں بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پروڈکشن ہائوس ہے اس کے بینر تلے میں فلمیں بنائوں گا ضرور لیکن بطور ڈائریکٹر نہیں بطور پرڈیوسر ۔  عثمان مختار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے زاتی طور پر ایسے کردار پسند ہیں جو روٹین سے ہٹ کر ہوں لیکن آج کل ہیروز کا ایک الگ ہی امیج بنا دیا گیا ہے ۔ میں مختلف کردار کرنے کی خواہش رکھتا ہوں اور مختلف کردار بہت کم کم ہیروز کے ہاتھ لگتے ہیں۔ میں روٹین سے ہٹ کر اس لئے بھی کردار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں اپنی صلاحیتوں کو بھی آزمانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں گروپس بنے ہوئے ہیں لیکن میرا ایسا کوئی تجربہ نہیں ہے مجھے کام اور عزت دونوں ملتی ہے میں نے ایسی کوئی گروپ بندی نہیں دیکھی۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی تو پاکستان کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرکہیں بھی نہیں دیکھتا۔ہمارے جو دو چار پراجیکٹس آئے ہیں زی فائیو پر آئے ہیں اور وہ پاکستان کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو ایک اچھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ اور ہمیں ان کی ویور شپ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آپ خود کو فلمی میٹریل سمجھتے ہیں تو عثمان مختار نے کہا کہ میں خود کو فلمی میٹیرل ضرور سمجھتا ہوں کہ لیکن میں برا ڈانسر ہوں ۔
عثمان مختار نے کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے ، زنیرہ میری بہترین دوست تھیں اور میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کر لی ۔ انہوں نے میرا ہر اس لمحے ساتھ دیا جب میں مشکل اور پریشانی میں تھا۔ مجھے اتنا اعتماد ہے کہ میں ان سے ہر چیز ڈسکس کر سکتا ہوں ۔ عثمان مختار سوشل میڈیا سے دور کیوں رہتے ہیں اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا مثبت چیز بھی ہے اور منفی چیز بھی ہے اس کے جہاں فائدے ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں مجھے کوئی شوق نہیں ہے کہ صبح سویرے اٹھ کر سوشل میڈیا دیکھ کر  پریشانی لوں ، ہر روز ہر لمحہ کوئی نہ کوئی ایسی چیز سوشل میڈیا پر چل رہی ہوتی ہے جس سے دل دُکھتا ہے۔ اس لئے میں سوشل میڈیا سے دور ہی رہتا ہوں۔ عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام سے سوال کیا گیا کہ آپ شوبز انڈسٹری جوائن کرنے والی ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے میری جو فیلڈ میں اس میں بخوشی کام کررہی ہوں مجھے اداکاری میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے۔ ہاں سکرپٹ رائٹنگ کر سکتی ہوں میں نے اپنے شوہر کی گلابو رانی میں انہیں مدد کی تھی۔ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک اداکار موجود ہے ایسے میں ایک ایسی لڑکی جس کے نہ چہرے کے تاثرات ہیں نہ اسکو ایکٹنگ آتی ہے تو اسکو پرڈیوسرز کیوں اہمیت دیں گے۔میں یہ نہیں چاہتی کہ نیپوٹیزم کا طعنہ خود بھی سنوں اور شوہر کو بھی سنوائوں حالانکہ مجھے میرے شوہر کافی سپورٹ کرتے ہیں انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ میرا جو دل کرتا ہے میں کر سکتی ہوںچاہیے وہ اداکاری ہی کیوں نہ ہو۔ عثمان مختار نے کہا کہ میں زنیرہ کی اس بات سے بالکل بھی اتفاق نہیں کرتا کہ ان کو اداکاری نہیں آتی ان کی ٹائمنگ بہت زبردست ہے۔ میں نے ان کو موٹیویٹ کیا ہے کہ ان کو ایسا کرنا چاہیے ، اور یہ ہمارے گھر میں سب سے زیادہ سمارٹ بھی ہیں  میں تو ان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتا ہوں باقی ان کی مرضی ہے، ان کو ہسٹری کا بہت زیادہ شوق ہے جب بھی ہم کوئی ٹور پلان کرتے ہیں تو ان کو ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ہم کونسی جگہ پر جا رہے ہیں اور اسکی اہمیت کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں زنیرہ نے کہا کہ مجھے میرے شوہر عثمان مختار کامیڈی کرداروں میں میں زیادہ اچھے لگتے ہیں ہاں یہ الگ بات ہے کہ ان کے جصے میں سنجیدہ کردار ہی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر میرے شوہر جتنے سنجیدہ نظر آتے ہیں زاتی زندگی میں اس سے بالکل ہی مختلف اور ہٹ کر ہیں ہنسی مذاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان کے لئے زاتی زندگی میں سیریس ہونا بہت مشکل ہے ان کے ساتھ کسی بات پر بات چیت کرنے کیلئے ان کو سنجیدہ کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ عثمان کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے میں بالکل بھی نخرے نہیں کرتے۔ نہ ہی ان کو باہر کے کھانے پسند ہیں گھر میں کھانا بنا ہو تو شوق سے کھاتے ہیں ان کو نہاری اور بریانی بہت پسند ہے۔ انہیں تو غصہ بھی بہت کم آتا ہے ۔ ہاں اس وقت انہیں غصہ آتا ہے جب چیزیں بہت زیادہ غلط ہو رہی ہوں تب یہ یقینا بولتے ہیں ورنہ یہ نارمل ہی رہتے ہیں ۔ عثمان کو بہت کہتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہا کریں لیکن یہ ایسا نہیں کرتے۔ 

ای پیپر دی نیشن