شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتیں الزام تراشی و کردار کشی کی بجائے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں موجودہ سیاسی صورت حال مایوس کن ہے جس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا محاذ آرائی اور مفاد پرستی کی سیاست کے باعث جمہوری عمل ملک میں کمزو ر ہورہا ہے اور سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت پر سے عام آدمی کا اعتماد اٹھ رہا ہے جو ملک کیلئے شدید نقصان دہ ہے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے عمل سے نکلنا ہوگا۔