ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے بعد اپوزیشن کیجانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ ایسا نہیں چلے گا اپوزیشن کو گھبرانا نہیں چاہیے بعدازاں کورم پورا کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر نے گھنٹیاں بجوائیںکورم پورا ہوااور اجلاس کی کاروائی شروع کر دی گئی، سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے اپنی تقریر میں کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار کیلئے بھائی بھائی بن گئے جس پر وفاقی وزیر قانون نے لقمہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ کہیں کہ بہن بھائی بن گئے جس پر اپوزیشن لیڈر نے استفسار کیا کہ یہ بتائو کہ بہن کون ہے اور بھائی کون ہے جس پرایوان میں قہقہے گونج اٹھے سینیٹر محسن عزیز نے پریزائڈنگ آفیسرز کی لسٹ میں اپوزیشن کا نام نہ ہونے پر احتجاج کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ اگلی بار نام شامل کیا جائیگا اجلاس آج دن ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔