پشاور (بیورورپورٹ)خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اپر دیر، چترال، سوات اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے دو بج کر 50 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔