لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سولر توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے۔ ملک میں بجلی کی بڑ ھتی ہو ئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے باعث انڈسٹریل، کمرشل اور گھریلو سیکٹر میں شمسی توانائی کا استعمال زیادہ ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹرینا سولر کے ترجمان نے لاہور میں ہونیوالی2025سولر نمائش کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا۔ نمائش کے موقع پر میسول، دیوان،ایم ایم سی گروپ اور پریمیم انرجی کے ساتھ ڈسٹریبوشن ایم او یو کے دستخط بھی کیے گئے۔اس حوالے سے انرجی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ ہونیوالے معاہدوں کے باعث ملک میں سستی قابل تجدید انرجی سے جہاں صنعت کاروں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا وہاں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ عالمی منڈی میں سستی بجلی کے باعث ملکی پیداواری لاگت میں مزید کمی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا باعث بھی بنے گی۔ مستقبل میں فوسل فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سستی شمسی توانائی ہی انڈسٹری، کمرشل اور گھریلوصارفین کیلئے ملکی اور عالمی منڈی میں قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو گی۔