امریکی ٹیرف کا فوری نفاذ ملتوی ہونے سے چین میں سپلائی رکاوٹیں کم ہونگی:افتخار علی ملک

لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف کے نفاذ کو معطل کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بین الاقوامی تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور تنائو کم کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔ اس التوا سے کاروباری اداروں کو چیلنجنگ ماحول میں نئی حکمت عملی کی تیاری اور تجارت کے فروغ کو برقرار رکھنے کا موقع ملے گا۔ امریکی تجارتی پالیسیاں ابھرتی ہوئی معیشتوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ ٹیرف کا فوری نفاذ ملتوی ہونے سے سپلائی چین میں رکاوٹیں کم ہوں گی اور جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن