لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لَرن تو ہوگیا، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر!۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ چلو کوئی نہیں فیلڈنگ تو کی ہم نے!‘لکھا کہ’’ ون یا لرن ‘‘۔ دوسری جانب کراچی کنگز سے شکست کے بعد علی ترین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں فرنچائز مالک کی جانب سے کئی مواقع پر پی ایس ایل سے متعلق متنازع بیانات دیئے تھے۔