میری وجہ سے پاکستان اور عوام کا نقصان نہ ہو:صدرمملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے. اگر ہم آپس میں ہی لڑتے رہے تو نقصان عوام کا ہو گا وہ پس جائے گی۔لاڑکانہ خداگڑھی بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج تاریخ میں بینظیر بھٹو بول رہی ہے. بی بی جو فرض چھوڑ کر گئی وہ ادا کردیا گیا ہے . انہوں نے اپنی وصیت میں کہا تھا یہ ہمارا حق سنبھالے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار بھی کارکنان کی طاقت سےصدر بنا تھا.اب بھی آپ ہی کی طاقت سے صدر مملکت بنا ہوں . یہ ضروری نہیں کہ پاکستان غریب ملک رہے۔ پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے غریب بنا رکھا ہے .ملک کو اللہ پاک نے سب کچھ دیا ہے . ہم ہر چیز کو سنبھال سکتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں بیٹھ کر سوچنا پڑے گا . پاور میں آ کر عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے ، اگر ہم لڑتے رہے تو عوام پس جائے گی ۔ لہذا ہمیں ہر قدم سوچ کر لینا ہوگا.میں ہمیشہ ہر قدم یہ سوچ کر اٹھاتا ہوں کہ میری وجہ سے پاکستان اور عوام کا نقصان نہ ہو۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں لوگوں نے پاکستان کا نقصان کیا ہے.لیکن اب ہم کوشش کریں گے کہ سیاستدان مل کے چلیں.

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...