چکن ریٹیلرز ایسوسی ایشن کازندہ مرغی 10 روپے سستی فراہم کاا علان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صدر آل و مرکزی عہدیداران راولپنڈی چکن ریٹیلرز ایسوسی ایشن ظہیر عباس عباسی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر یکم سے 30 رمضان المبارک تک عوام کو زندہ مرغی  10 روپے سستی فراہم کا علان کردیا ہے،صدر آل راولپنڈی چکن ریٹلرز ایسوسی ایشن ظہیر عباس عباسی و عہدیداران کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس ڈی اوانڈسٹریز،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت) راولپنڈی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائف سٹاک، شاہد غفور پراچہ ،صدر واہ کینٹ متحدہ پولٹری، صدر ٹیکسلا چکن ریٹلر نے شرکت کی، ظہیر عباس عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہے۔

ای پیپر دی نیشن