شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جامع سکول میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں ٹائوٹوںکا راج ،جبکہ امداد وصول کرنے والی خواتین سے بھتہ وصول کیا جارہاہے اور کمشن کی مد میں فی کس 15 سو روپے وصول کئے جارہے ہیں، متاثرہ خواتین کے مطابق مذکورہ بی آئی ایس پی سنٹر کا عملہ خواتین کو رقم ادائیگی کے وقت 13500روپے میں سے 1500روپے کٹوتی کرکے 12000تھما دیتا ہے جس پر تکرار کرنے والی خواتین سے رقم واپس لے لی جاتی ہے اور انہیں گھنٹوں انتظار کرا کر خالی ہاتھ واپس گھر بھیج دیا جاتا ہے جس پر بار ہا احتجاج اور اصلاح و احوال کی اپیلوں کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی کرپٹ عملہ کو بعض متعلقہ افسروں کی آشیر باد حاصل ہے جنہیں یہ خواتین سے کٹوتی کی رقم میں سے باقاعدہ حصہ دیتے ہیں جس کی پر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عملہ نے متعدد ایجنٹ بھی چھوڑ رکھے ہیں جو سنٹر میں خواتین کو رقم جلد دلوانے کا جھانسہ دیکر ان سے کمشن طے کرتے ہیں اور عملہ کی ملی بھگت سے رقم دلواتے ہیں ، متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کی اپیل کی ہے۔