لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کرکٹ بورڈ نے مجھ پر ناجائز الزامات لگا کر میرے کیرئیر کے 7 سال ضائع کر دئیے، نہیں،فکسنگ کرنیوالے کرکٹرز ٹیم میں شامل ہوگئے لیکن مجھے کیس جیتنے کے باوجود کرکٹ سے دور کردیا گیا، نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلے۔میں ایک بات واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ وہ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر ناجائز الزامات لگا کر میرے کیرئیر کے 7 سال ضائع کردئیے۔ میں اپنے خلاف دائر کیے گئے مقدمے جیت بھی گیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی پھر بھی مجھے دوبارہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا، پی سی بی میں بیٹھے لوگ یہ برداشت ہی نہیں کررہے کہ کل کا بچہ آیا اور ہم سے کیس جیت کر چلا گیا اور وہ سب کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر کسی نے ہماری بات نہ مانی تو حال عمر اکمل جیسا کردیں گے۔