کراچی میں بنارس کے علاقے میں فائرنگ سے اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان جاں بحق ہوگئیں.

پولیس کے مطابق ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی پر بنارس پل سے گزر رہی تھیں کہ عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پروین رحمان شدید زخمی ہوگئیں انہیں تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں، پولیس کے مطابق پروین رحمان اورنگی ٹاؤن میں پروجیکٹ سے متعلق سروے کیلئے گئی تھی انکے ہمراہ ایک غیر ملکی شخص بھی تھا تاہم وہ فائرنگ سے محفوظ رہا، مقتولہ کا دفتر اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں واقع ہے پروین رحمان 1982 کو پائلٹ پروجیکٹ سے وابستہ ہوئی.

ای پیپر دی نیشن