فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ  بالکل غلط ہے:شیخ فیصل ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب  اورنائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ طور پر فلور ملز ایسوسی ایشن کیطرف ملز بند کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جس سے عام آدمی جو کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہا ہے کو مزید چھٹکا لگے گا۔حکومت کے ایسے اقدامات کی پرزور مذمت کرتے کہا کہ ہم ایسے فیصلے ہرگز تسلیم نہیں کریں گے جن سے غریب عوام کیلئے مسائل پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی عوام کے حالات ایسے نہیں کہ جن پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے۔فلورملز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک ملز بند کررکھنے کا اعلان کر دیا ہے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑی ہے حکومت فوری طور پر فلوز ملزپر لگایا ٹیکس واپس لے۔

ای پیپر دی نیشن