گرین لائن ایکسپریس ٹرین پر روہڑی آمد پر پتھرا،ونڈو کا شیشہ ٹوٹ گیا 

 کلرسیداں(نامہ نگار)اسلام آباد سے کراچی جانے والی 6 ڈان گرین لائن ایکسپریس ٹرین پر روہڑی آمد پر پتھرا،ونڈو کا شیشہ ٹوٹ گیا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے حادثہ اتوار کو صبح دس بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملک کی تیزرفتار اور نان اسٹاپ ٹرین گرین لائن روہڑی ریلوے اسٹیشن میں داخل ہو رہی تھی کہ اطراف میں کھڑے لوگوں میں سے کسی نے پوری شدت سے ٹرین کی جانب پتھر پھینکا جو ریلوے انجن کے ساتھ والی بوگی نمبر ایک کی ونڈو میں جا لگا جس سے ونڈو میں سوراخ ہو گیا اور پتھر گاڑی کے اندر ناشتہ کرتے مسافروں اور بچوں کو جا لگا مگر وہ پتھر اور شیشے کی کرچیوں سے محفوظ رہے یاد رہے کہ چین نے گزشتہ برس ہی 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کوچز پاکستان کے حوالے کی تھیں جن پر متعدد بار پٹڑی کے اطراف میں کھڑے لوگ پتھرا کرکے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں مگر ریلوے حکام اور پولیس اس کے مرتکب ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی بجائے تماشائی بنے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن