ایرانی سرکاری میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی کہ ایرانی حکام نے دو برطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا جن پر سکیورٹی کے غیر متعینہ جرائم کا الزام ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ دونوں کو وسطی صوبہ کرمان میں زیرِ حراست رکھا گیا تھا تاہم ان کی شناخت یا گرفتاری کے حالات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔لندن سے کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن اِرنا نے کہا کہ برطانوی سفیر ہیوگو شارٹر نے کرمان پراسیکیوٹر کے دفتر میں "دونوں مشتبہ افراد سے ملاقات کی"۔ایران میں کئی دیگر یورپی باشندے زیرِ حراست ہیں جس نے حالیہ برسوں میں مغربی حکومتوں کے ساتھ قیدیوں کے متعدد تبادلے کیے ہیں۔جنوری 2023 میں ایران نے برطانوی-ایرانی دوہری شہریت کے حامل علی رضا اکبری کو پھانسی دینے کا اعلان کیا جس سے برطانیہ سمیت مغربی حکومتوں میں غم و غصہ پیدا ہوا۔ برطانیہ نے اس عمل کو "وحشیانہ" قرار دیا۔اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔