ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ اور پرفارمنس آڈٹ کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت داخلہ نے (ایف آئی اے) کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینئر ہونگے۔ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی بی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ یہ کمیٹی انسداد انسانی سمگلنگ، اینٹی کرپشن، کارپورٹ کرائم ، سائبر کرائم سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ  لے گی۔

ای پیپر دی نیشن