چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی فیفا کی غیر معمولی کانگریس میں آن لائن شرکت 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا کی غیر معمولی کانگریس 2024 میں شرکت کی جو کہ آن لائن زوم سیشن کے ذریعے منعقد ہوئی۔ غیر معمولی کانگریس کا آغاز فیفا قوانین کیساتھ مطابقت کے اعلان سے ہوا، جس کے بعد ممبر ایسوسی ایشنز کے تقرر اور منٹس کی جانچ پر غور کیا گیا۔ سیشن میں ممبر ایسوسی ایشنز کی معطلی یا اخراج جیسے اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ 

ای پیپر دی نیشن