فلسطین محض زمین کا نہیں امت کے جسم کا ٹکڑا ہے ،خواجہ دیوان سید

راولپنڈی(نوائے وقت رپو رٹ )فلسطین محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ امت مسلمہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جب جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ تمام اسلامی ممالک اس درد کو محسوس کریں اور مل کر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں سجادہ نشین اجمیر شریف نے د رگاہ معلی گلشنِ سلطان الہند اجمیری نیو ائیرپورٹ کے قریب فلسطین کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ انبیا کرام علیہم السلام کی سرزمین فلسطین پر اسرائیل نے ظلم کی انتہا کردی ہے اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور توڑ رہا ہے، امن کا درس دینے والی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کے ادارے اس انسانیت سوز سلوک پر خاموش کیوں ہیں ، پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کو حکومت پاکستان کے ساتھ  تیار ہے، مزید انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ محبت اور احساس کا ثبوت دے اخر میں قبلہ دیوان صاحب سجادہ نشین اجمیر شریف نے امت مسلمہ کی سلامتی و اتحاد اور بالخصوص فلسطین کے حق اور مملکت پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ 

ای پیپر دی نیشن