اقوام عالم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، علامہ مقصود اعوان

  کھنڈہ(نامہ نگار) مر کزی تنظیم علمائے اہلسنت و جماعت ضلع اٹک و سرپرست اعلی سما جی بہبود کونسل (رجسٹر ڈ)فتح جنگ علامہ مقصود اعوان  نے کہا ہے کہ اقوام عالم اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں غزہ اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں فلسطینی عوام کوانصاف دلانے کے لیے عالمی سطح پر مضبوط آواز اٹھانی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہیں اورعالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کوقومی سطح پر اجاگرکرکے عالمی سطح پر حل کرنے کے لیے مسلم ممالک اپنابھرپور کردار اداکریں اسرائیلی بربریت اپنی انتہاکو پہنچ چکی ہے اور غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے  اسرائیل نے اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے غزہ سمیت کئی علاقوں کو ریت و مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے اور ہزاروں کی  تعداد میں خواتین و بچوں سمیت مسلمانوں کو شہید کردیا ہے پابندیوں کے باوجود اسرائیل اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہا وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا اتحاد کا مظاہرہ کرے اور فلسطینی بھائیوں کے حق میں عملی اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن