لاہور(نامہ نگار)گجرپورہ پولیس نے جمعہ کے روز خاتون سعدیہ کے قتل کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا ہے۔ خاتون کو جمعہ کے روزگجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عارف کو ٹریس کر کے گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کرلیا اور تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔