اساتذہ برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:راناانوارالحق

لاہور( لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران و کارکنان نے مرکزی صدر راناانوارالحق، رانا لیاقت علی، ملک امام دین کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یاسین وڑائچ، مسعود گجر ، امتیاز طاہر، آصف گوندل، ظفر جمال، صفدر کالرو،  چوہدری محمد علی، مرزا طارق، منیر انجم، باسط بھٹی، مرزا اختر، مصطفی وٹو، زاہد رفیق چوہدری، ظفر قریشی، عباس بیگ ودیگر نے کہا اساتذہ برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سا  لمیت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اقوام عالم بھارت کو نکیل ڈالے ورنہ بھارت کی تباہی دیکھنے کو تیار رہے۔ ریاست پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوئی تھی اور ہمیشہ قائم رہے گی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو افواج پاکستان نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا عملی مظاہرہ اقوام عالم نے دیکھ بھی لیا ہے۔ پاکستانی عوام متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی ماند کھڑی ہے اور وقت آنے پر خون کے آخری قطرے تک ساتھ دے گی۔ افواج پاکستان نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے جس پر ہمیں فخر اور ناز ہے۔ بھارت کو پیغام مل چکا ہے اور اگر بھارتی کسی غلط فہمی میں ہیں تو اب اسے دور ہو جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن