پاک آرمی نے خطے میں بالادستی کا بھارتی خواب چکنا چور کر دیا: شیخ طاہر انجم 

لاہور (نیوز رپورٹر) مصطفائی بزنس فورم پاکستان کے چیئرمین شیخ محمد طاہر انجم نے کہا پاک آرمی نے خطے میں بالادستی کا بھارتی خواب چکنا چور کر دیا آپریشن بنیان مرصوص افواجِ پاکستان کی صلاحیتوں ، جذبہ ایمانی اور قومی یک جہتی کے باعث کامیابی سے ہمکنار ہوا اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح مبین عطا کی اور افواج پاکستان نے وطن عزیز کی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا قومی سلامتی و استحکام کیلئے آج پوری قوم کا بے مثال اتفاق و اتحاد ساری دنیا نے دیکھ لیا جس کی وجہ سے قوم کو تاریخی فتح نصیب ہوئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اس فتح کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے معاشی اور سفارتی میدان میں بھی مضبوط منصوبہ بندی کرے تاکہ ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن