لاہور(کامرس رپورٹر) پیکیجز گروپ ورکرز یونینز اور صنعتی مزدور اتحاد پاکستان کا پاک فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کیساتھ اظہارِ یکجہتی و خراج تحسین۔ قائد مزدور شیخ محسن الیاس کی قیادت میں پیکیجز گروپ ورکرز یونینز اور صنعتی مزدور اتحاد پاکستان کے کارکنان اور رہنماؤں نے وطن عزیز کی محافظ افواجِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی فوج ناقابل شکست ہے۔ قائد مزدور شیخ محسن الیاس نے کہا افواجِ پاکستان ہماری خودداری، سلامتی، خودمختاری، عزت اور بقاء کی ضامن ہیں۔