بے نظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کیا: حبیب اللہ شاکر

 ملتان( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما ہائی کورٹ بار کے سابق صدر حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا استحصال کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا جس کی وجہ سے بالخصوص دیہی علاقہ کے خواتین زیادہ محرومیت کا شکار ہیں  وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا پاکستان بھر کی خواتین انتہائی مظلوم و محکوم ہیں جن کے مسائل کے حل کے لیے ہمیں بھرپور انداز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے  قانون دان مرزا عزیز اکبر بیگ ممبر پاکستان بار کونسل،نشید عارف گوندل،اقبال سرگانہ،بشرہ نقوی،رانا جاوید اختر،سید عارف شاہ،زوار حسین قریشی،منظور قادری،رضوان ہانس،اشفاق احمد،عدنان حیدری،بابر سوئیکارنو نے بھی خطاب کیا ، حبیب اللہ شاکر مرزا عزیز اکبر بیگ نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں خواتین انتہائی استحصال کا شکار ہیں مرد اس پر حکمرانی کرتا ہے اور ظلم بھی کرتا ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں خواتین پر ہونے والے مظالم کا واویلا تو بہت کرتی ہیں مگر عملی طور پر ان کے حقوق کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کرتا جس کی وجہ سے ان میں شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے ہم سب کو خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن