ملتان (سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے گزشتہ روز صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم و کارکنان صدر آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان کی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں جہاں حکومتی اقدامات سے معاشی بہتری کا سراہا وہاں حکومت کو مشورہ بھی دیا کہ اس معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائیں جائیں اور یہ اس صورت میں ہوگا کہ حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے صدر آصف علی زرداری کا خطاب قومی امنگوں کی مکمل ترجمانی کرتا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں گورننس، تعلیم اور صحت سمیت تمام عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک واضح سمت فراہم کی ہے انہوں نے پرزور انداز میں کشمیر اور فلسطین کی عوام کی حالت زار کی وکالت کی انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے اور امن کے قیام کا واضح وڑن پیش کیا صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو واضح پیغام دیا کہ غیر جمہوری رویوں کے باوجود ملک میں ترقی اور استحکام کا سفر جاری رہے گا پیپلزپارٹی کا ہر عہدیدارا و کارکن اس بات کو سراہتا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے عزم سے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید مضبوط ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مدبرانہ حکمت عملی اپوزیشن کی طنزیہ سیاست کے بالکل برعکس ہے اور اپوزیشن کو اس کا آج نہیں تو کل احساس ضرور ہوگا کہ ایک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کی تجاویز کس قدر اہمیت کی حامل ہیں۔