گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے ملزم عثمان ججہ کودو روز قبل سیالکوٹ سے گرفتار کر کے اسکی 19مختلف کیسز میں گرفتاری ڈالی تھی، ملزم کا بھائی خرم ججہ لیبیا یونان روٹ عالمی ریکٹ کا مرکزی کردار ہے۔