گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ، گجرات ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت گندم کی فصل کی صورتحال،زراعت میں وزیراعلیٰ کے اقدام اور چاول کی جلد بوائی پر پابندی کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس ہوا،تمام ڈویژنل سربراہان زراعت،محکمہ پولیس کے نمائندے،کھاد اور بیج کے ڈیلرز،کمپنیوں کے نمائندے،کسانوں کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ضلع گوجرانوالہ کے علاوہ زراعت کے تمام شعبوں کے ضلعی سربراہان اور رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان کالا شاہ کاکو نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویڑن میں 1153ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جاتی ہے جبکہ گجرات ڈویژن میں 1251ہزار ایکڑ پر گندم کی بوائی کی گئی ہے۔ اس وقت فصل کی حالت اچھی ہے اور امید ہے کہ ہم اپنے ہدف سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں گے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈویڑن ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا کہ کسانوں میں 61ہزار کسان کارڈ تقسیم کئے گئے۔